جناب سلمان برنی نے فروری 2016 میں ایک نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے طور پر بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے GSK پاکستان، ایران اور افغانستان کے لیے وائس پریزیڈنٹ اورایریا جی ایم کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ICI پاکستان کے ساتھ سیلز اور مارکیٹنگ میں کیا ،پاکستان اور افریقی/مشرقی خطے میں ICI پی سی ایل ، لندن میں اور ICI کے Agrochemicals & Seeds Business کے جنرل منیجر کے طور پر کیا۔ انہوں نے 1992 میں کمپنی میں شمولیت اختیار کی، 1997 میں اسمتھ کلائن بیچم کے ایم ڈی، ایران اور کیسپین ریجن کے لیے اضافی ذمہ داری کے ساتھ تعینات ہوئے۔ وہ GSK پاکستان میں ایم ڈی کے عہدے پر فائز رہے اور پاکستان، ایران اور افغانستان میں GSK فارماسیوٹیکل بزنس کے ذمہ دار تھے۔ انہوں نے ٹرنیٹی کالج، یونیورسٹی آف کیمبرج، برطانیہ سے اکنامکس میں ڈگری حاصل کی۔ جناب سلمان برنی پاکستان کے غیر ملکی سرمایہ کار چیمبر کے صدر رہ چکے ہیں اور ایم این سی فارما ایسوسی ایشن کے چیئرپرسن کے طور پر مختلف مسائل پر حکومت کے ساتھ انڈسٹری کے انٹرفیس کی قیادت کر چکے ہیں۔