Board of Directors

رفیق ایم حبیب

چیئرمین

جناب رفیق ایم حبیب معروف  حبیب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ’’ہاؤس آف حبیب‘‘ کے گروپ چیئرمین ہیں جنہوں نے اپنے براہ راست معاملات اور کاروباری منصوبوں اور انسان دوستی میں پہل اور پیش قدمی کے لیے قومی اور بین الاقوامی پذیرائی حاصل کی ہے۔

وہ سماجی بہبود کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں  اور اس وقت کئی فلاحی اداروں کے ٹرسٹی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں  جس میں سماجی سرگرمیوں کا ایک وسیع دائرہ کار کا احاطہ کیا گیا ہے، تعلیم کا  ان کا بنیادی مرکز ہے جہا ں یہ  خاندان اپنے اسکول چلاتا ہے اور دوسرے اسکولوں کی مدد  بھی کرتا ہے جو اس  وقت  8000  سے زیادہ بچوں کو اعلیٰ معیار کی بنیادی تعلیم فراہم کررہے ہیں۔

یہ خاندان ایک پیشہ ورانہ تربیتی مرکز بھی چلاتا ہے اور اب اس نے ‘کارنیگی میلن’ اور ‘Texas A&M’ کے ساتھ شراکت میں ایک عالمی معیار کی (غیر منافع بخش) یونیورسٹی بنانے کا آغاز کیا ہے۔ یہ خاندان ہسپتال، سوپ کچن، ڈیزاسٹر ریلیف کے کام بھی سر

ا نجام دے رہا ہے، مختصراً یہ کہ ہر ممکنہ طریقے سے ضرورت مندوں کو امدادفراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے ‘پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ’ کے بورڈ آف گورنرز میں بھی خدمات انجام دیں، وہ ایک روٹیرین ہیں، ایک موثر اور کثیر عطیہ دہندہ  ہونے کے علاوہ ، پولیو پلس پروگرام کی حمایت کرتےہیں  اور اسٹریٹ اسکولوں، ہوم اسکولوں وغیرہ کو فعال طور پر فروغ دیتے ہیں ۔

ان کے پاس انشورنس، بینکنگ اور صنعت میں وسیع کاروباری تجربہ ہے، انہوں نے ٹویوٹا  انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ سمیت کئی پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کو فروغ دیا۔ وہ حبیب انشورنس کمپنی لمیٹڈ، تھل لمیٹڈ، شبیر ٹائلز اینڈ سیرامکس لمیٹڈ کے چیئرمین ہیں۔ اسکے علاوہ ‘حبیب بینک اے جی زیورخ’ کے کنسلٹنٹ بھی ہیں ۔

انہوں نے ‘فلپس الیکٹریکل کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ’ میں بحیثیت بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی کئی سال خدمات انجام دیں اور ‘اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک’ پاکستان کے ایڈوائزری بورڈ کے پہلے چیئرمین تھے۔

روزگار کے نئے مواقعے پیدا کرنے میں ان کا  نمایاں کردار رہا ہے۔

Our Management Committee