Shopping cart

close
  • No products in the cart.

Return To Shop

ڈائرکٹرز کی پروفائل

ڈائرکٹرز کی پروفائل

بورڈ کا بنیادی کام، کمپنی مستقبل کے منصوبوں کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لینا، بہتر انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ اور شیئر ہولڈرز کے اساسوں کے تحفظ کیلئے متاثرکن کنٹرول سسٹم کا قیام ہے، جس کی روح، بورڈ کے تحت کمپنی کی مشترکہ حکمتِ عملی اورکمپنی کے تجارتی مقاصد کا تعین ہے۔ نیز یہ کمپنی کے مالی گوشوارہ جات کی منظوری کے ساتھ ساتھ، مشترکہ منصوبوں کے مقابلے میں کمپنی کی مجموعی کارکردگی اور اہداف کا جائزہ بھی لیتا ہے۔

بورڈ سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جاری کردہ ‘کوڈ آف کارپوریٹ گورننس’ پر سختی کے کاربند ہے، جو کہ کسی کمپنی کے قیام کے بنیادی ڈھانچے اور اغراض ومقاصد کے بارے میں رہنمائی کرتا ہے۔

رفیق ایم حبیب:۔

عہدہ:چیئرمین
تاریخِ پیدائش:  18 اکتوبر، 1937
تعلیم: سینٹ پیٹرک ہائی اسکول، جہاں سے انہوں نے بینکنگ میں ڈپلومہ کورس مکمل کیا، اس کے بعد ایسوسی ایٹ ممبر آف لائف انشورنس منیجمنٹ انسٹیٹیوٹ، نیویارک، (امریکہ) کیلئے کوالیفائی کیا۔

انہوں نے پاکستان میں ہارورڈ بزنس اسکول آف امریکہ کے تحت فرسٹ ایڈوانس منیجمنٹ پروگرام بھی مکمل کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے فنانس موٹیویشن اور ہیومن ریلیشن میں اسپیشلائزیشن بھی کیا۔
شخصیت:  جناب رفیق ایم “حبیب ہائوس آف حبیب” کے گروپ چیئرمین ہیں، ان کا تعلق قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی ندرتِ خیال، راست بازی اور کاروباری مشارکت کے معاملات اور خدمتِ خلق میں اپنی اصول پسندی کی داد سمیٹنے والی معروف حبیب فیملی سے ھے۔

خدمتِ خلق:  جناب رفیق ایم حبیب، سماجی بھلائی کے سرگرمی سے حصہ لیتے رہتے ہیں اور فی الوقت وہ مختلف النوع میدانوں، خصوصا تعلیم کے میدان میں کام کرنے والے کئی سماجی اداروں میں ٹرسٹی کی حیثیت سے منسلک ہیں۔ جبکہ حبیب فیملی نا صرف اپنے کئی اسکول چلارہی ہے بلکہ بہت سے دوسرے اسکولوں کی بھی مدد کرتی ہے، جن کے تحت 000،8 سے زیادہ بچے بہترین اور معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

حبیب فیملی کے زیرِ انتظام ایک ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ بھی چل رہا ہے۔ مزید برآں، اب ‘Carnegie Mellon’ اور ‘Texas A&M’ کے اشتراک سے ایک عالمی سطح کی یونیورسٹی کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا جارہا ہے۔ فیملی کے زیرِ انتظام کئی ہسپتال، نادار افراد کیلئے کھانے کے مراکز، نیز متاثرین کی بحالی کے کام، الغرض ضرورت مند افراد کی ہر سطح پر امداد کی کی جاتی ہے۔ چیئرمین رفیق ایم حبیب، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ کے بورڈ آف گورنرز میں شامل رہے ہیں۔ وہ روٹری کلب کے ممبر، ایک موثـر، عطیات دینے والے، پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے معاون ہیں اور تعلیم کے میدان میں ‘اسٹریٹ اسکولوں’ اور ‘ہوم اسکولوں’ کے قیام اور رواج کیلئے سرگرم رہے ہیں

کاروبار: رفیق ایم حبیب انشورنس، بینکنگ اور صنعت میں وسیع تجربے کے حامل ہیں، انھوں نے کئی پبلک لمیٹڈ کمپنیز بشمول ٹویوٹا – انڈس موٹرز کا آغاز کیا۔ وہ حبیب انشورنس کمپنی لمیٹڈ، تھل لمیٹڈ، شبیر ٹائلز اینڈ سیرامکس لمیٹڈ کے چیئرمین ہیں۔ اسکے علاوہ وہ حبیب بینک اے۔جی۔زیورخ کے کینسلٹنٹ بھی ہیں۔

انھوں نے کئی سال فلپس الیکٹریکل کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں بطور ممبر خدمات انجام دیں اور وہ پاکستان میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ایڈوائزری بورڈ کے پہلے چیئرمین بھی رہے ہیں۔

روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں ان کا کردار نمایاں ہے۔

جناب رفیق ایم حبیب فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تاحیات ممبر ہیں۔ اور چیمبرز سے 82-1981 میں “بزنس مین آف دی ایئر” کا ایوارڈ بھی وصول کر چکے ہیں۔

مزید تفصیلات کیلئے وزٹ کیجئے: www.hoh.netwww.habibbank.comwww.habib.edu.pk

پتہ:  دوسری منزل، ہائوس آف حبیب بلڈنگ، (صدیق سنز ٹاور)، 3۔جناح کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی، مین شارع فیصل، کراچی۔

فون نمبر: (021) 34312030

سلمان برنی

عہدہ:   نان۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر

تجربہ:  جناب سلمان برنی نے فروری 2016 میں بطور نان۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر شمولیت اختیار کی۔ وہ جی ایس کے پاکستان، ایران اور افغانستان کے لئے بحیثیت وی پی/ایریا جنرل منیجر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز آئی سی آئی پاکستان کے ساتھ سیلز و مارکیٹنگ کے شعبے سے کیا اور پاکستان اور افریقی/مشرقی خطے میں آئی سی آئی کے ایگروکیمیکلز اور سیڈز کے کاروبار میں مختلف حیثیتوں سے فرائض انجام دیئے۔ انہوں نے 1992 میں کمپنی میں شمولیت اختیار کی اور انہیں ایم ڈی مقرر کیا گیا۔ 1997 میں اسمتھ کلائین بیچم میں انہیں ایران اور کیسپین ریجن کیلئے اضافی ذمہ داری سونپی گئی۔ وہ پاکستان میں جی ایس کے کیلئے ایم ڈی کے عہدے پر فرائض انجام دیتے رہے اور وہ پاکستان، ایران اور افغانستان میں جی ایس کے کے فارماسیوٹیکل بزنس کی ذمہ داری سنبھالتے تھے۔
انہوں نے ٹرینٹی کالج، یونیورسٹی آف کیمرج، برطانیہ سے اکنامکس میں ڈگری حاصل کی۔ جناب سلمان برنی پاکستان کے فارن انویسٹرز چیمبر کے صدر اور ایم این سی فارما ایسوسی ایشن کے چیئرپرسن بھی رہے اور مختلف ایشوز پر حکومت کو اپنی صنعت کے بارے میں درپیش مسائل سے آگاہ کرتے رہے۔

مسعود جعفری

عہدہ:  چیف ایگزیکیٹو آفیسر

جناب جعفری پاکستان میں اور بیرون ملک دواسازی کی صنعت میں سینئر سطح کے عہدوں پر امیر اور ممتاز کام کے تجربے کے ارد گرد پینتیس سال ہے. صدر کمرشل، GSK ME افریقہ، GM & VP GSK سعودی عرب اور MD اور بورڈ کے رکن Glaxo سعودی عرب لمیٹڈ ان کی آخری پوزیشن سے پہلے – کئی قائدانہ عہدوں کہ اس نے منعقد درمیان، انہوں نے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور سیلز، SB / GSK پاکستان، STCL شامل ہونے سے پہلے VP اور پروگرام رہنما، GSK MENA / سی آئی ایس / SSA / برصغیر کی پوزیشن میں تھے.

انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے بی فارمیسی کیا
اور IBA سے MBA.
INSEAD میں لیڈر شپ پروگرام میں شرکت کی
اور Ashridge مینجمنٹ کالج، برطانیہ میں مارکیٹنگ اور کاروبار کی ترقی.

علی ایس حبیب

عہدہ:  ڈائریکٹر
تاریخ پیدائش:  22 مئی، 1956
تعلیم:  یونیورسٹی آف منی سوٹا سے میکینکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی۔
تجربہ: علی ایس حبیب، ہائوس آف حبیب کی کمپنیز کی نہایت سرگرمی سے دیکھ بھال اور سربراہی کرتے ہیں۔ ہائوس آف حبیب کئی کمپنیوں کا مجموعہ ہے جس میں 000،10 سے زائد افراد کام کرتے ہیں۔ ہائوس آٹو موبائل سے خوردہ فروشی، سیرامک ٹائلز سے پیکنگ میٹریل تک مختلف النوع کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ گروپ چار رجسٹرڈ کمپنیز پر مشتمل ہے۔ علی ایس حبیب، انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ جو ہائوس آف حبیب اور ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کا اشتراکی ادارہ ہے، کے چیئرمین ہیں۔

انھوں نے ہارورڈ یونیورسٹی کے تحت پی ایم ڈی پروگرام اٹینڈ کیا اور وہ ‘ینگ پریذیڈینٹس آرگنازیشن (پاکستان چیپٹر)’ کے فائونڈنگ چیئرمین اور ‘پاکستان بزنس کونسل’ کے وائس چیئرمین بھی ہیں۔

www.hoh.net
www.toyota-indus.com

پتہ:  تیسری منزل، ہائوس آف حبیب بلڈنگ، (صدیق سنز ٹاور)، 3۔جناح کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی، مین شارع فیصل، کراچی۔.
فون نمبر: (021) 34312030

عبدالحئی بھائی میاں

عہدہ:   ڈائریکٹر
تاریخ پیدائش: : 16.04.1948
تعلیم:گورنمنٹ کالج آف کامرس کراچی سے 1969 میں گریجویشن کی ڈگری لی۔

تجربہ: عبدالحئی، صنعتی انتظام، کاروبار اور مالیات کے شعبے میں 40 سالہ عملی تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ پاک گریس مینوفیکچرنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور عسکری انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے بھی ڈائریکٹر ہیں۔

پتہ:   1/87، 2-N، 12 ویں گلی، خیابانِ سحر، فیز-4، ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی، کراچی۔

فون نمبر: (021) 32418643 & (021) 32464380

فرحانہ مائوجی

عہدہ: ڈائریکٹر

تاریخ پیدائش : ۱۵دسمبر ۱۹۶۰
تعلیم:

٭ چارٹرڈ اکائونٹینسی ٹرینگ (۱۹۸۸ – ۱۹۸۵ ) ارنسٹ اینڈینگیو کے۔

٭ ۱۹۸۸سے ممبر انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹینسی (انگلینڈ اور ویلز ) کام کا تجربہ

٭ ۱۹۸۵میں ارنسٹ انڈ ینگ برطانیہ میں شمولیت اختیار کی۔

٭ ۱۹۸۸میں ارنسٹ انڈ ینگ برطانیہ سے چارٹرڈ اکائونٹینسی (انگلینڈ اور ویلز ) کی قابلیت اختیار کی۔

٭ ۱۹۸۹میں ارنسٹ انڈ ینگ کے ساتھ مڈلینڈ بینک گروپ سمیت کچھ بنکوں کے گاہکوں کی مخصوص ذمہ داری کے ساتھ بحیثیت مینیجر منسلک ہوئی , جو بانکا پریباس اور نیشنل بینک آف کویت اور ڈیری کریسٹ لمیٹڈ کے لیئے مینو فیکچررز جو اس وقت برطانیہ دودھ مارکیٹنگ بوڑڈ کے مالک ہیں ۔

٭ ۱۹۹۱کے آخر میں رزاق اسٹیل پرائیویٹ لمیٹیڈ کوچلانے میں مدد کے لئیے جو خاندان کے کاروبار ہے پاکستان منتقل ہوئی ۔ بحثیت ڈائریکٹر اپنے بھائی ارشاد مائوجی (کو ڈائریکٹر ) اور والد سلطان مائوجی (چیئرمین) کے ساتھ کام کیا۔ . ۲۰۰۶ – ۱۹۹۴تک بحثیت مینیجک ڈائریکٹر تمام آپریشن کی ذمّے داری کے ساتھ کام کیا کیونکے سلطان مائوجی اور ارشاد مائوجی لندن میں رہتے تھے۔

ذاتی اور سماجی کام:
٭ حکومت کی درخواست پر انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی, انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بوڑڈ ، انڈسٹری کے وزارتوں ، حکومت پاکستان اور کریم آباد میں خواتین کے لئیے پولی ٹیکنک انسٹیٹوٹ کے مینیجمنٹ کمیٹی کی حیثیت سے کام کیا۔

غیر سرکاری اور غیر منافع بخش اداروں کے لئیے۔

٭ انڈس ویلی اسکول آف آڑٹ اور آرکیٹیکچر میں۲۰۰۳؁ سے مختلف صلاحیتوں میں شامل رہی بشمول چیئرمین فائنینس اور پلانیگ کمیٹی (۲۰۰۶ – ۲۰۰۸) اور ایگزکئوٹو کمیٹی کے چیئرمین (۲۰۱۲ – ۲۰۱۸) کے طور پر فائز رہی۔

فیروز جے کاوسجی

عھدہ:  ڈائریکٹر
تاریخ پیدائش: ۲۶-۰۲-۱۹۵۷
تعلیم :  فیلو ممبر، انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئ سی ایم اے)
تجربہ :

پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز جنوری ١٨٧٨ میں اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے انکے لاہورآفس مئی بطور ایک ٹرینی طالب علم کیا. وہ مختلف عھدوں پر کام کرتے ہوے اداروں کے آڈٹس میں سرگرم عمل رہے جن میں بینکنگ ، فارماسیوٹیکل، فرٹیلائزر اور ٹرانسمشن اور ڈسٹری بیوشن وغیرہ شامل ہیں۔ نومبر ۱۹۸۸ مِن انہونے پاکستان ریفائنری لمیٹڈ

[پی آر ایل] میں بحیثیت آڈٹ اینڈ سسٹم مینیجر شمولیت اختیار کی اور ایک سال بعد کمٹرولر بنا دئے گے اور اکا ئونٹگ و آئ ٹی کے شعبے ان کے سپرد کئے گئے۔

نومبر ۲۰۰۱ میں انکو آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی [او سی اے سی] کا پہلا سیکریٹری جنرل نامزد کیا گیا۔ بعد ازاں نومبر ۲۰۰۳ میں انہونے پاک عرب ریفائنری لیمٹڈ [پارکو] میں بطور ڈپٹی مینیجنگ ڈائرکٹر ذمے داریاں سمبہالیں ۔ جون ۲۰۱۲ میں انکو پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا جو پارکو ، شیل پاکستان ، پی ایس او اور ٹوٹل پارکو مارکیٹنگ کے درمیان ایک جوایئنٹ وینچر ہے۔