ہمارے بارے میں
اسٹائل پاکستان کی سیرامک انڈسٹری میں نجی شعبے کا
پہلا انٹرپرائز ہے جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے
ویژن
مارکیٹ لیڈر کی حیثیت سے اپنے "اسٹائل" برانڈ کو برقرار رکھتے ہوئے، ہم اسٹیک ہولڈرز کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسابقتی قیمتوں پر بہترین معیاری اور متنوع مصنوعات پیش کرکے بلڈنگ مٹیریلز کے میدان میں بین الاقوامی برانڈز کو لاکر اپنے صارفین کواطمینان بخش خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
مشن
ہمارا مشن پاکستان کی ٹائل انڈسٹری میں اپنی لیڈر کی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے اور اس مقصد کے لئے: • ہم معیاری مصنوعات کے لئے پرعزم ہیں اور اپنے صارفین کو جدید سائز، ڈیزائن اورکلر اسکیم فراہم کریں گے جو انکی خوشی کا باعث ہوں گے اور ان کی وفاداری کے حصول کے لئے انہیں بہترین خدمات مہیا کریں گے۔ • ہم اپنے ملازمین کو سیکھنے اور ترقی کرنے کے لئے کمپنی میں سازگار ماحول فراہم کریں گے اور ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کریں گے • کمپنی اپنی ترقی اور نمو کے لئے اور اپنے شیئر ہولڈرز کو معقول منافع فراہم کرنے کے لئے مناسب منافع کمائے گی۔
اسٹائل پاکستان کی سیرامک انڈسٹری میں نجی شعبے کا پہلا انٹرپرائز ہے جو پاکستان اسٹاک ایکس -چینج میں درج ہے۔
شبیر ٹائلز اینڈ سیرامکس لمیٹڈ 1978ء میں قائم کیا گیا تھا یہ پاکستان کی سیرامک انڈسٹری میں نجی شعبے کا پہلا انٹرپرائز ہے جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے۔ کمپنی برانڈ "اسٹائل" پاکستان کی سیرامک اور پورسلین ٹائلز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے، جو مقامی طور پر پائیدار اور اعلی جمالیاتی اقدار کے معیار کے مطابق پورسلین، وٹریفائیڈ اور سیرامک ٹائلز تیار کرتا ہے۔ اسٹائل پاکستان کا واحد ٹائل برانڈ ہے جسے اٹلی کے سینٹرو سیرامک کے یورپین کوالٹی اسٹینڈرڈز کی جانب سے سرٹیفائیڈ کیا گیا ہے۔
سالانہ اکاؤنٹس پر سی ای او کا پیغام
اسٹائل کے بارے میں
کمپنی نے وقت کے ساتھ تنصیب و تعمیرات کے مٹیریل میں تنوع پیدا کیا ہے اورنمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہمارے ریٹیل آؤٹ لیٹس، اسٹائل ایمپوریم پورے پاکستان میں موجود ہیں، جو صارفین کو گھروں اور عمارات کے اندرونی اور بیرونی حصے دلکش اور خوبصورت بنانے کا بے مثال موقعہ فراہم کرتے ہیں۔
اسٹائل کی مصنوعات پاکستان کے 35 سے زائد شہروں میں کام کرنے والے ریٹیلرز پر مشتمل سب سے بڑے ملک گیر ریٹیلرز شپ نیٹ ورک کے ذریعے تقسیم کی جاتی ہیں۔ اس کے ذریعے ا سٹائل نے کامیابی کے ساتھ خود کو مارکیٹ لیڈر کے طور پر منوایا ہے۔
کراچی میں قائم اسٹائل پلانٹس میں جدید ترین یورپی ٹیکنالوجیز اور تکنیک شامل ہیں تاکہ یورپی معیارات کے مطابق اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار کی جا سکیں۔ کمپنی مختلف سائز اور رنگوں میں بین الاقوامی معیار کی پورسلین اور سیرامک ٹائلز تیار کر رہی ہے ، جس میں اٹلی اور دیگر سے درآمد کردہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور جدید ترین مشینری کا استعمال کیا جارہاہے۔
Values
Humility & Respect
Responsibility of tolerance lies in those who have the wider vision.
Justice & Integrity
Success on any major scale requires you to accept responsibility. In the final analysis, the one quality that all successful people have is the ability to take responsibility.
Entrepreneurship
Some men see things as they are and say “Why”? We dreamed things that never were and said “Why not”?
Team Work
Responsibility of tolerance lies in those who have the wider vision.
Cleanliness /5S
The body is the shell of the soul, and dress the husk of that shell; but the husk often tells what the kernel is.
Optimum Use of Resources
You get the best out of others when you give the best of yourself.
ہماری ثقافت
ملازمین کی بہتری اور کیرئیر کی ترقی ہمارے تنظیمی اہداف کی اولین ترجیح ہے اس لیے ہم کام کے دوران مسلسل تربیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اوراس پر گہری توجہ دیتے ہیں۔ ہم کام کی جگہ کے مثبت کلچرکے ساتھ کام اور زندگی کے توازن کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، اس سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ، اعمدہ نتائج، اور بہترین کارکردگی کے عزم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہماری ون فورس نے کام کی جگہ کی ترقی پذیرکلچرکو فروغ دینے کے ہمارے وژن میں ہماری مدد کی ہے جو ترقی اور خودمختاری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔