گھر خوابوں سے بنتے ہیں اور ان خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مضبوط بنیاد رکھنا ضروری ہے۔چونکہ اسٹائل اپنے صارفین کے خوابوں کو اہمیت دیتا ہے اس لیے یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک ایسا گھر بنانے میں مدد کریں جو آنے والی نسلوں کے خوابوں کے عین مطابق ہو۔اسٹائل جہاں فرش اور دیوار کے لیے بہترین معیار کے ٹائلز پیش کرتا ہے وہیں یہ ٹائلز کی تنصیب کے لیے پریمیم کوالٹی کا مواد بھی فراہم کرتا ہے جو ٹائلز کی مدت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔اسٹائل کی طرف سے پیش کردہ تنصیبی مواد میں اسٹائل بانڈ،اسٹائل گراؤٹ،اسٹائل لیٹیکس 73اور اسٹائل گراؤٹ ایڈ مکس شامل ہیں۔
اسٹائل بانڈ اورلیٹیکس 73
اپنی دیواروں اور فرش پر کسی بھی قسم کی ٹائلیں ،ماربل یا قدرتی پتھر لگانے کے لیےاسٹائل بانڈ ایک بہترین انتخاب ہے۔یہ ٹائلز کے لیے بہترین بانڈنگ کا کام کرتا ہے اورسطح کی پائیداری کو بڑھاتا ہے۔اسٹائل بانڈ کا بنیادی استعمال سیرامک ٹائلز،پورسلین ٹائلز اور ماربل وغیرہ کو دیواروں ،فرش پر اور کاؤنٹر ٹاپس کو نصب کرنا ہے۔خاص طور پر وہ جگہیں جہاں نمی کا تناسب زیادہ ہو جیسے باتھ روم،کچن یا سوئمنگ پول جیسی جگہوں پر بہترین نتائج دیتا ہے۔اگر آپ پرانی ٹائلوں پر نئی ٹائلیں لگانا چاہتے ہیں تاکہ پرانی ٹائلوں کو ہٹانے کی وجہ سے وقت اور محنت سے بچ سکیں تو ایسی صورت میں بھی اسٹائل بانڈ بہترین گرفت اور اعلی درجےکی چپکنے کی طاقت فراہم کرتا ہے ۔ اسٹائل بانڈ کی تہہ کم سے کم ۴ ملی میٹر ہونی چاہیےجو ۲۵ ملی میٹر تک لگائی جاسکتی ہے، اسکے لگانے سے ٹائل پھسلنے اور اپنی جگہ چھوڑنے سے رک جاتا ہے۔ اس طرح اسٹائل بانڈ محنت اوروقت کی بچت کے ساتھ ساتھ اورٹائل کی تنصیبی کی مجموعی لاگت کو بھی کم کرتا ہے جبکہ سیمنٹ کا مکس جلد خشک ہو جاتا ہے اور کاریگرکوپیسٹ میں زیادہ مقدارمیں پانی ڈالنا پٖڑتا ہے جو بانڈنگ کی طاقت کو کمزور کر سکتا ہے۔

ان فوائد کے پیش نظر نقائص سے پاک، پائیدار اور دیرپا ٹائل کی تنصیب کو حاصل کرنے کے لیے سطح کی مناسب تیاری، مارٹر لگانے اور درست اسپیسر کے استعمال کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔کسی بھی رہائشی علاقے،کمرشل اور غیر کمرشل جگہوں پر ٹائلز کی تنصیب کو ایک مثالی چپکنے کی طاقت دینے کےلیے یا مواد کو چٹخنے یا نکلنے سے بچانے کے لیے اسٹائل بانڈ کو ترجیح دینی چاہیے۔گھر کی فرنٹ ایلیویشن پر ٹائلز لگانے کے لیے اسٹائل بانڈکو لیٹیکس 73 کے ساتھ ملا کر استعمال کرنا چاہیے۔یہ ٹائلز کو گرنے اور دیگر حادثات سے بچاتا ہے۔

اسٹائل گراؤٹ اینڈگراؤٹ ایڈ مکس
جب ٹائلز لگائے جاتے ہیں تو ان کے درمیان کچھ جگہ چھوڑی جاتی ہے اور اس خلا کو گراؤٹ سے پُر کیا جاتا ہے۔گراؤٹ فرش اور دیوار کو صاف ستھرا اور مکمل دکھاتا ہےچونکہ اسٹائل گراؤٹ ۲۱ مختلف رنگوں میں دستیاب ہے لہذا آپ اپنے فرش اور دیواروں کے ٹائل کی رنگت سے قریب تر یا کنٹراسٹ کا گراؤٹ اپنی مرضی اور پسند کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔ اسٹائل گراؤٹ پانی کے خلاف مزاحم ،استعمال میں آسان اور پائیدار ہے۔اس لیے یہ آنے والے کئی سالوں تک آپکے رہنے کی جگہوں کی خوبصورتی اور ان کی مدت کو بڑھانے میں تعاون کرتا ہے۔ اسٹائل گراؤٹ کی مضبوطی کو بڑھانے اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ گراؤٹ ایڈمکس کے ساتھ استعمال کیا جائے، یہ ایک لیکوڈ ایڈمکسچر ہے جو پانی کی جگہ پر استعما ل کیا جاتا ہے ۔
اسٹائل گراؤٹ ایڈمکس ٹائل کی تنصیب کے دوران لچک، پانی کی مزاحمت اور بہترین چپکنے کی صلاحیت کی وجہ سے بہترین انتخاب ہے۔ اسٹائل دیوار اور فرش کے ٹائلوں کی ایک بہترین رینج اور اعلیٰ معیار کے تنصیبی مواد کے ساتھ اپنے صارفین کی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے ایک مکمل پیکج پیش کرتا ہے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ آپ کا قابل اعتماد سیلز پرسن، اسٹائل کا مکمل پیکج اور کلائنٹس کی صحیح رہمنائی کے ذریعے اپنی سیلز میں کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔
