گھردراصل آپ کی ذات کا عکس ہوتا ہے، ایک محفوظ پناہ گاہ جہاں سے آپ کی خوبصورت یادیں وابستہ ہوتی ہیں اور وہ جگہ جو آپ کی زندگی کو پرسکون بناتی ہے۔لہٰذا یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کا گھرآپ کی پسند اور جدید دورکے تقاضوں کےعین مطابق ہو۔ اپنے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے اوراسے بدلتے ہوئے زمانے کے ساتھ اپ گریڈ رکھنے کا ایک بہترین طریقہ ٹائلڈ فیچروال ہے۔
فیچر وال کا تصورکافی عرصے سے موجود ہے۔ فیچر وال دراصل کمرے کی ایک خاص دیوار ہوتی ہے جس کو رنگوں کے امتزاج اور مختلف ڈیزائین کی مددسے دوسری دیواروں سے منفرد اور دلکش بنایا جاتا ہے۔
اسٹائل ٹائلز کی مدد سے ہم کم لاگت میں مختلف رنگوں اورڈیزائین کی فیچروال بنا سکتے ہیں اورگھرکی تزئین وآرائش میں چار چاند لگا سکتے ہیں۔
آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کو اپنے گھر کے ڈیزائین میں فیچر وال کو کیوں شامل کرنا چاہیے۔
دیواروں کو دلکش بنائیں اورنیا انداز دیں
فیچروال فوری طورپرتوجہ حاصل کرلیتی ہے۔ یہ مختلف رنگوں اوردلکش اندازسے خوش نما ڈیزائین پیش کر سکتی ہے، جس سے آپ کے گھر کو ایک اور نیا اندازاوراحساس ملتا ہے۔ اسٹائل ووڈن پلانکس کلیکشن اورکاشی کاری کلیکشن کو(جیسا کہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے) خوبصورت فیچر وال بنانے کے لیے استعمال کیا ہے جو رہائشی جگہوں کی خوبصورتی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ڈیزائین اور بناوٹ میں جدت پیدا کریں
ٹائل کی خوبصورتی اورساخت آپ کی فیچر وال کو نمایاں کرنے میں بنیادی کردارادا کرتی ہے اور دیوار کوجدید انداز دیتی ہے۔ مثال کے طورپر، برابرمیں دی گئی تصویرمیں فیچروال کواسٹائل برکس کلیکشن سے بنایا گیا ہے جو کمرے کی دیواروں کی دلکشی میں اضافہ کررہے ہیں ۔ اسی طرح اسٹائل ووڈن پلانکس بھی دیواروں کو ایک نیا اندازدے رہے ہیں اور خوبصورت بنا رہے ہیں۔

اپنی جگہ کی بناوٹ اورشخصیت کو بہتربنائیں
اپنے روم میں فیچر وال شامل کرنے سے آپ جگہ کی شکل کو بہتر بنا سکتے ہیں، رنگ یا ڈیزائن شامل کرکے اس کی بناوٹ کو ایک ایسی شکل دے سکتے ہیں جو آپ کی شخصیت کی عکاسی کر سکے۔اسٹائل ہمیں ٹائل کے ڈیزائین کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے جیسے اسٹائل موزائیک اور موڈیش کلیکشن، وغیرہ جس سے صارفین کو ان کی پسند کے عین مطابق ٹائلوں کے انتخاب میں مدد ملتی ہے۔

ہیڈ بورڈ کی توسیع
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ فیچروال صرف رہائشی اور ڈائننگ روم کے لیے موزوں ہوتی ہے۔اگر آپ فرنیچر کی جگہ بدلنا پسند نہیں کرتے ہیں لیکن اپنے بیڈ روم میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو اپنے بیڈ کے پیچھے کی دیوارکا استعمال کریں جو آپ کے روم میں نمایاں تبدیلی لاسکتی ہے اور آپ کے لیے آرام و سکون کا سبب بھی بنے گی۔ یہ دیکھنے میں نفیس بھی لگتی ہے جیسا کہ آپ برابر کی تصویرمیں دیکھ سکتے ہیں کہ اسٹائل ووڈن پلانکس کو خوبصورتی سے نصب کیا گیا ہے جو صرف دیکھنے میں ہی خوبصورت نہیں لگ رہا بلکہ کمرے کی مجموعی دلکشی اورشان وشوکت میں بھی اضافہ کررہا ہے۔

تخلیقی صلاحیتوں سے کام لے کرآرٹ کوابھاریں
مختلف امتزاج کے اسٹائل ٹائل کے استعمال سے آپ فیچروال کو جدید اندازدے سکتے ہیں جوآپ کی پسند اور تسکین کا باعث بنتا ہے اور بورنگ پینٹ شدہ دیوارسے توجہ ہٹاتا ہے۔ آپ اسٹائل برکس ، کاشی کاری اور دوسرے کلیکشن کےامتزاج کوآزما کرمثبت تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

گھروں کے بیرونی حصوں کی تزئین وآرائش
گھروں کے بیرونی حصوں میں بھی فیچروال بنائی جا سکتی ہے جس کا استعمال رہائشی اور تجارتی دونوں جگہوں پر کیا جا سکتا ہےجو نہایت ہی پر کشش لگتا ہے۔


ہمیں یقین ہے کہ اس مضمون کے ذریعے آپ اپنے صارفین کی بہتر رہنمائی کر سکیں گے اور اس نئی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے اپنے گاہکوں کو ان کے خوابوں کا گھر بنانے میں مدد کر سکیں گے۔
