ٹائلیں تمام اشکال، سائزاورمختلف قسم کے ڈیزائن اورمختلف باڈیز میں آتی ہیں۔ سب سے زیادہ ورسٹائل مواد میں سے ایک ہونے کی وجہ سے ٹائلز جگہ کی خوبصورتی کو کئی گنا بڑھا سکتی ہیں اگر اسے صحیح طریقے سے اور صحیح سطح پر نصب کیا جائے۔ لگانے کی جگہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اسٹائل ایلیویشن اور پورچ سے لے کر کچن اورباتھ روم تک ٹائلوں کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے۔فرش اور سیڑھیوں سے لے کر کاؤنٹر ٹاپس اورشاورکی دیواروں تک کی بہت ورائٹی موجود ہے ۔ ٹائلوں کے ڈیزائن اور فنشز میں مختلف ورائٹی ہیں تاکہ آپ اپنے خریدار کو ان کی پسند کے مطابق منفرد ڈیزائین فراہم کرسکیں۔
آپ کے پاس مکمل پورٹ فولیو کیوں ہونا چاہیے
ٹائلز کی مکمل پورٹ فولیو کو اپنی دکان میں رکھنا آپ کے دانشمندانہ فیصلوں میں سے ایک ہے۔ چاہے وہ فرش کی ٹائلیں ہوں، دیوار کی ٹائلیں ہوں یا آؤٹ ڈور ٹائلیں – مختلف جگہوں کے لیے موزوں اس وسیع رینج کو ظاہر کرکے، آپ نہ صرف زیادہ قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور زیادہ ورائٹی فراہم کرتے ہیں، بلکہ اپنی دکان کو مزید پرکشش اور ون اسٹاپ حل بھی بناتے ہیں۔ آپ سینیٹری ویئر کے ساتھ ٹائلوں کی اس بڑی قسم کو تخلیقی طور پر جوڑ کر یا ان سے جدید ڈسپلے بنا کر اسے مزید دلکش بنا سکتے ہیں۔ اس سے لوگوں کی تعداد میں اضافہ اور گاہکوں کو آپ کی دکانوں تک لے جانے میں نمایاں مدد ملتی ہے۔ اسٹائل ٹائلوں کی وسیع رینج مختلف طبقات کے ذوق اور انداز کے مطابق ہے۔ جب آپ پورسلین ، وٹریفائیڈ اور سیرامک ٹائلوں کی کئی اقسام کو اپنی دکانوں پر مختلف قیمتوں پر پیش کرینگے تو اپنے صارفین کو خریداری کا ایک بہترین تجربہ فراہم کرتے ہیں اور مختلف طبقات کے صارفین کو اپنی دکان پر مدعو کرتے ہیں ۔ مزید یہ کہ، یہ کسی نہ کسی طریقے سے بڑے پیمانے پر صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں آپ کی فروخت کے امکانات بہت بہتر ہوتے ہیں اور آخرکار آپ کےصارفین کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایک اضافی فائدہ یہ ہے کہ آپ اس طرح اپنے گاہکوں کا اعتماد حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ گاہک ان دکانوں کو یاد رکھتے ہیں جو زیادہ ورائٹی پیش کرتے ہیں۔ مصنوعات کی ایک وسیع رینج آپکی ترقی کے امکانات کو بڑھانے کے قابل بناتی ہے کیونکہ آپ فروخت کو بہتر کر سکتے ہیں اور یہاں تک کہ اسٹائل بانڈ اور اسٹائل گراؤٹ جیسی تکمیلی مصنوعات میں تنوع پیدا کر سکتے ہیں۔ پروڈکٹ لائن جتنی وسیع ہواتنا ہی اپنے کاروبار کے فروغ دینے کا امکان بھی زیادہ ہوں گے ۔
مکمل پورٹ فولیو کا انتظام کیسے اور کہاں کیا جائے
ایک گھر کی عمارت کا فرنٹ یعنی بیرونی حصہ اس کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ یہ دراصل پہلا تاثر ہے اور گھر کی مجموعی تزئین اور آرائش کو ظاہر کرتاہے۔ آپ جو کلیڈنگ منتخب کرتے ہیں وہ بھی بہت اہم ہے کیونکہ یہ آپ کے گھر کو موسمی حالات سے بچاتا ہے۔ اسٹائل خوبصورتی اور پائیداری دونوں اعتبارسے انتخاب کی ایک وسیع رینج پیش کرتی ہے ۔ چاہے آپ ماربل ، لکڑی یا ایک کلاسک تاثر یا اینٹوں کی دیوار کا تاثر دینا چاہتے ہیں۔ اسٹائل نے آپ کے گھرکےبیرونی حصے کو اپنی بے مثال ،معیار ی اور خوبصورت ٹائلوں سےایک نیا روپ دیا ہے۔
گھر کے متعدد بیرونی حصے ہیں جن سے آپ گھر کے اندر جانے سے پہلے گزرتے ہیں جیسے پورچ یا آنگن، پول ڈیک، گھر کے پچھلے طرف یا باغ وغیرہ اسٹائل کی پیش کردہ رنگوں، سائزوں، ڈیزائنوں میں سے اگر آپ وہاں صحیح ٹائلیں استعمال کرتے ہیں تو آپ کے گھر کی خوبصورتی اور منظر کئی گنا بڑھ سکتا ہے۔ ٹھوس اور سخت آؤٹ ڈور وٹریفائیڈ ٹائلیں پورچ اور آنگن کے لیے بہترین ہیں۔ پورسلین ٹائلوں کو گھر کے پچھلی طرف یا باغ میں واک وے بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ موزیک کلیکشن، اینٹی سلپ یا ووڈن پلانک ٹائل کے ساتھ سوئمنگ پول اور ڈیک کے لیے بہترین رہتے ہیں۔
پورسلین کی ٹائلز کے ساتھ کاشی کاری کے بارڈر آپ کے کوریڈوراور داخلی راستوں کو خوشنما بناتے ہیں۔ سنگ مرمر اور لکڑی کے فنشز، یا رینڈم تجریدی ٹائلوں کا استعمال کرتے ہوئے فرش کو ڈیزائن کریں اور ایک نیا انداز دیں۔
آپ کمرے کے فوکل پوائنٹ کو نمایاں کرنے اور ایک شاندار انداز دینے کے لیے ہر ایک بیڈ روم اور رہنے والے کمرے میں فیچر وال رکھ سکتے ہیں۔ ٹائلوں کو عمودی طور پر نصب کیا جا سکتا ہے تاکہ ہموار اثر ہو، یا ہیرنگ بون پیٹرن میں نمایاں ہو سکے۔ ہلکے رنگ کا فرش روشنی کو منعکس کرنے اور جگہ کو بڑا اور کشادہ نظر آنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
باورچی خانے کے لیے جن ٹائلز کا انتخاب کرتے ہیں وہ پائیدار، پانی اور داغ دھبوں سے محفوظ ہونی چاہیے۔ باورچی خانے کے فرش پرچونکہ آمدو رفت زیادہ ہوتی ہے اس لیے ٹائلز بھی اسی مناسبت سے ہونے چاہیے۔اسٹائل کچن کے فرش سے لے کر دیواروں تک کے لیے منفرد خوبصورت اور دلکش ڈیزائین کے رینج مہیا کرتا ہے۔
باتھ روم کی دیوار اور فرش کے ڈیزائن میں بھی آ پ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کر سکتے ہیں۔ اپنے باتھ روم کے لیے ٹائلز کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ باتھ روم کا ہر حصہ اپنے طور پر نمایاں ہو جیسے بیک سلیش بنانے کے لیے خوبصورت سیرامک وال ٹائلوں کا استعمال، یا میٹ پورسلین فرش کا استعمال پھسلن سے بچاتا ہے۔ مزید برآں، یہ دیواروں کی صفائی کو برقرار رکھنے کو آسان بنائے گا کیونکہ ٹائل کی سطح پر موجود دھبے اور داغ آسانی سے صاف ہو جائیں گے۔
خلاصہ
ٹائلوں کا ایک مکمل پورٹ فولیو پورسلین ، وٹریفائیڈ اور سیرامک باڈی میں مختلف قسم کے ڈیزائن، سائز اور فنشز پر مشتمل ہے۔ – جب آپ گھر کے ہر حصے کے لیے ٹائلیں پیش کرتے ہیں تو پورٹ فولیو کو مکمل سمجھا جا سکتا ہے۔
مکمل پورٹ فولیو رکھنے کے فوائد
- پرکشش دکان کا منظر
- گاہک کی تعداد میں اضافہ
- فروخت کے امکانات کو بہتر بنانا اور کسٹمر بیس کو بڑھاتا ہے
- کسٹمر کےاعتماد کو بہتر بنائیں
- ترقی کے امکانات کو بڑھانا
- فروخت کے مواقع کو زیادہ سے زیادہ کریں
- تنوع اور توسیع کا موقع