ریٹیلرز گائیڈ

برانڈڈ ٹائلز

آپ کے لیے فائدے مند کیوں ہیں؟

گھر جہاں تعمیراتی مواد سے بنایا جاتا ہے وہیں اس  کے بنانے میں امیدوں اور خوابوں کا بہت اہم کردار ہے۔ جب امیدوں کی تکمیل اور ان خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کی بات آتی ہے، تو آپ اپنے معزز گاہکوں کے گھر بنانے یا تزئین و آرائش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنے گاہک کی امیدوں اور خوابوں کے محافظ ہونے کے ناطے، آپ کس کا انتخاب کریں گے؟ برانڈڈ ٹائلیں یا عام ٹائلیں؟

یہ اہم فیصلہ کرتے وقت ان عوامل کو مد نظر رکھنا چاہیے.

  • صارفین کا اعتماد
  • بے مثال معیار
  • پائیداری
  • منفرد ڈیزائن اور سائز
  • تکمیلی مصنوعات
  • بہترین ردعمل اور منافع بخش
  • اسٹاک کی دستیابی

 

صارفین کا اعتماد
ہمارے ریٹیلرزایک مشہوراورقائم شدہ برانڈ – اسٹائل ٹائلز کے ساتھ وابستہ ہونے کے فوائد سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ خوبصورت شاپ بورڈز، پروڈکٹ ڈسپلے سلائیڈرزاوربرانڈنگز آپ کی دکان کے خاص نام کو نمایاں کرتی ہیں، تاکہ صارفین کو راغب کرنے میں مدد مل سکے۔ اعتماد کا عنصراورگاہکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں۔

اسٹائل ٹائلزکا انتخاب آپ کو دیواراورفرش کی ٹائلوں کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ اعلیٰ معیار، پائیداری اور اسٹاک کی دستیابی کے ساتھ، اسٹائل کے ریٹیلرہونے کے ناطے گاہک کا اعتماد حاصل کر سکتے ہیں، صارفین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور بالآخر آنے والے کئی سالوں تک منافع کو یقینی بناسکتےہیں اور بڑھا سکتے ہیں۔

بے مثال معیار
اسٹائل پاکستان کا واحد ٹائل برانڈ ہے جو یورپی معیار کے مطابق تصدیق شدہ ہے۔ جدید ترین مینوفیکچرنگ ٹولز اور کوالٹی کنٹرول کے اقدامات کے ساتھ، ہم اسٹائل  میں اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آپ اور آپ کے صارفین تک پہنچنے والی ہر ٹائل معیار کے تقاضوں پر پوری اُترے۔

پائیداری
فرش اور دیواروں پر ٹائلیں لگانے سے گھر کی خوبصورتی اور قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔ لہٰذا، آپ اپنے صارفین کو دیرپا ٹائلز پیش کرنا چاہیں گے جو زیادہ دیر تک چلے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ برانڈڈ ٹائلیں اعلی معیار،قابل اعتماد خام مال اور جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی جاتی ہیں۔ یہ زیادہ مضبوط، پائیدار اور زیادہ دیر تک چلتے ہیں اور برسوں کے استعمال کے بعد بھی اپنی کشش برقرار رکھتی ہیں۔اسٹائل کی تمام ٹائلیں مضبوط، پائیدار، خراش و نشانات ، کیمیکل اور داغ  دھبوں سے مزاحمت کے ساتھ آتی ہیں۔

اگر آپ آنے والے کئی سالوں تک اپنے برانڈ پر گاہک کے اعتماد کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، تو آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اسٹائل ٹائلز اینڈ سیرامکس لمیٹڈ سے برانڈڈ ٹائلوں کے علاوہ کچھ اور منتخب نہ کریں۔

منفرد ڈیزائن اور سائز
جب ٹائلوں کی خوبصورتی اور سائز کی بات آتی ہے، تو یہ آپ کے گاہکوں کے اعتماد کو حاصل کرنے یا کھونے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔  اس لیے برانڈز  جیسا کہ اسٹائل ٹائلز، آپ  کو اپنے  فرش  اور دیواروں کی خوبصورتی  کے لیے منفرد ڈیزائن کی ایک وسیع رینج  فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں اسٹائل معمول کی بنیاد پر منفرد ڈیزائن اور سائز جیسے کہ “۴۸x”۲۴، “۲۴x “۲۴، “۱۶x”۱۶ ، “۲۴x”۱۰ ، “۱۸x”۱۲، “۲۶x”۸ ، “۳۷x”۶، “۲۴x”۱۲ کے ساتھ آرہا ہے۔ جو اسٹائل مصنوعات کو مارکیٹ کے دوسرے کھلاڑیوں سے ممتاز کرنے نینو پالش اوراپنے صارفین کی قدرمیں اضافہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تکمیلی مصنوعات
جب رہائشی جگہ کو اپ گریڈ کرنے کی بات آتی ہے تو اسٹائل ایک 360 ڈگری کا حل پیش کرتا ہے۔ دیوار اور فرش کی ٹائلوں کی اپنی وسیع رینج کے ساتھ ساتھ اسٹائل دیگر تعمیراتی مواد کی مصنوعات بھی پیش کرتا ہے جو تنصیب کے عمل کو آسان بناتی ہیں جیسے کہ اسٹائل بانڈ ،اسٹائل گراؤٹٹ،لیٹیکس 73  اور گراؤٹ ایڈمکس جو آپ  کے گھرکی بنیاد رکھنے میں ایک اہم کردارادا کرتی ہے۔ یہ پراڈکٹس خاص طور پر اسٹائل بانڈ نصب شدہ ٹائلوں کی مجموعی عمر میں اضافہ کرتے ہیں اور ایک بار پھر آپ کے صارفین کا آپ پر اعتماد مضبوط کرتے ہیں۔

بہترین نتائج اور منافع بخش
دیوار اور فرش کی ٹائلوں میں اعلیٰ معیار ، سائز اور ڈیزائن کی منفرد رینج کے ساتھ، اسٹائل اپنے ریٹیلرز کے لیے اپنی مصنوعات کو زیادہ منافع کے مارجن پر فروخت کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔اسٹائل کے نامزریٹیلرز اپنی مصنوعات بیچتے وقت نہ صرف اعلیٰ منافع کے مارجن سے فائدہ اٹھاتے ہیں بلکہ اس کے اعلیٰ معیار اور مصنوعات کی پائیداری سے بھی صارفین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں اور مستقبل میں ان کی فروخت کو مزید فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔

اسٹاک کی دستیابی
فرش پر ہو یا دیوار پراگر کسی بھی وجہ سے ایک ٹائل بھی کم پڑھ جائےتو ایسی صورتحال میں اگر وہ ٹائل دستیاب نہ ہو یا اس کا اسٹاک ختم ہو جائے تو  گاہک کا اعتماد ٹوٹ جاتا ہے۔ ایسے حالات کا سامنا کرنے سے بچنا اور اپنے صارفین کو اس طرح کی پریشانیوں سے بچانا آسان ہے اگر آپ مشہور برانڈز جیسے اسٹائل ٹائلزکومنتخب کرتے ہیں۔