جب بات ٹائلز کی آتی ہے،تو اسٹائل پاکستان کی سب سے بڑی اور معروف ٹائل کمپنی مانی جاتی ہے۔ اسٹائل انٹرنیشنل آئی ایس او اسٹینڈرڈز کو پورا کرتی ہے، یہ پاکستان کی واحد مقامی کمپنی ہے جسے یورپین کوالٹی اسٹینڈرڈز کی تصدیق مل چکی ہے۔ یہ پاکستان کی نمبر1 مقامی کمپنی ہے جو دنیا کی بہترین کمپنیوں کی طرح اعلیٰ معیار کے ٹائلز بناتی ہے۔ اسٹائل کو اپنے تمام صارفین کی قدر و اہمیت کا احساس ہے، جہاں ریٹیلرز ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ ریٹیلرز کی مستقل ترقی اور فائدے کے لیے، اسٹائل نے ایک منفرد “اٹیچمنٹ پروگرام” متعارف کروایا۔ یہ ایک بہت ہی انوکھا پروگرام ہے، جہاں اسٹائل ٹیم ریٹیلرز کی دکانوں پر جاتی ہے تاکہ ان کےعملے کو تربیت دے سکے۔ یہ ایکٹیویٹی ان کی آؤٹ لیٹ کو دیگر دکانوں میں نمایاں بناتی ہے تاکہ ان کی دکان کی اندرونی و بیرونی حالت کو بہتر بنا سکے اور ان کی فروخت میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ کے لیےیہ پروگرام کیوں ضروری ہے اور آپ اس سے کیا فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
اپنے پروڈکٹ ڈسپلے کو بہتر بنائیں
پروڈکٹس جب صحیح طریقے سے ڈسپلے کیے جاتے ہیں تو آپ کی دکان کی کُل شکل پر بڑا اثرپڑتا ہے اور آنے والے گاہکوں کے خریدنے کے فیصلے پر اثر ہوتا ہے۔ اسٹائل بنیادی طور پر نہ صرف اپنے ایمپوریمز پر مصنوعات کی حکمت عملی سے ڈسپلے پر زور دیتا ہے بلکہ اپنے ریٹیلرز کی دکانوں اور ڈسپلے کو بھی بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ اٹیچمنٹ پروگراموں کے دوران، اسٹائل ٹیم مصنوعات کی نمائشوں کو جدید خیالات دے کر ان کو ڈیزائن بنانے میں مددکرنا، جیسا کہ سلائیڈر کے اردگرد فیری لائٹس یا فریم کا استعمال کرکےکلیکشن کے ڈسپلےکو خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔ ٹائلیں جب امتزاج میں دکھائی جاتی ہیں تو وہ بہتر نظر آتی ہیں، ایک جامع تصویر دیتی ہیں، ٹائلوں کا مکمل پورٹ فولیو فروخت کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہیں اور آخر کار زیادہ فروخت حاصل کی جاسکتی ہے۔
اپنے سیلز اسٹاف کو تربیت دیں
اگر آپ اپنے مد مقابل سے جیتنا چاہتے ہیں، تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے سیلز اسٹاف کو مصنوعات کی معلومات اور فروخت کی مہارتوں پر تربیت دیں۔ مصنوعات جیسے کہ ٹائلز صارفین کو ایک جیسی لگتی ہیں اور وہ قیمتوں پر بھی مقابلہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بہتر ہے کہ قیمت پر مقابلہ کرنے کے بجائے ایک اچھی تربیت یافتہ سیلز پرسن کو تیار کریں ۔ ایک ماہرسیلز پرسن کی ٹیم ہی اس قابل ہوگی کہ وہ صارفین کے سوالات کےبہتر طریقے سے جواب دے، آپ کے پروڈکٹس کو حکمت عملی سے پیش کرے اور کُل فروخت اور منافعی مارجن میں زیادہ شراکت داری کرے ۔ ویل ٹرینڈ سیلز اسٹاف صارفین کے سامنے اچھے طریقے سے پیش آئیں گے، ان کا گرمجوشی سے استقبال کریں گے ، آپ کی دکان پر آنے والے کسٹمرکو اچھا تجربہ فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ اٹیچمنٹ پروگرام آپ کو ان کی پروڈکٹ کی معلومات اور فروخت کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے، جس سے وہ خریداروں کو خوش کرنے اور بہتر فروخت حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
گاہک کے اطمینان کوبڑھائیں
اٹیچمنٹ پروگرام میں اسٹائل ٹیم نہ صرف بیک اینڈ پر کام کر رہی ہے بلکہ فرنٹ اینڈ پر بھی صارفین کے ساتھ سیلزمین شپ کا مظاہرہ کرتی ہے۔ گاہکوں کے اطمینان کو بہتر بنانے، اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے اور آخر کار ریٹیلرز کی دوکان کا نام روشن کرنے کےلیے اسٹائل ٹیم پورے عمل میں آپ کے ساتھ شرکت کرنے اور آپ کو پورے عمل کے دوران رہنمائی فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ عمل صرف ایک رول ماڈل کے طور پر پیش آنے، فروخت کرنے والے عملے کو تربیت دینے اور ان کی فروخت کی مہارتوں کو بڑھانے کے لئے ہے ۔ اسٹائل ٹیم اس بات کا مظاہرہ کرتی ہے کہ کس طرح خریدارکو خوش آمدید کہا جانا چاہیے، کس طرح خریدارکی ضروریات کا تجزیہ کرنا چاہیے اور ذاتی بنیادوں پر ان سے رابطہ قائم رکھنا چاہیے۔
اپنا برانڈ قائم کریں اور کامیابی کی بلندیوں تک پہنچیں
اٹیچمنٹ پروگرام کا بنیادی مقصد آپ کی کامیابی اور کامیابی کی نئی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کرنا ہے۔ اسٹائل کے ساتھ وابستہ ہو کر، آپ اپنی ساکھ کو بڑھاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں فروخت حاصل کرتے ہیں۔ تخلیقی نقطہ نظر اور پروڈکٹ ڈسپلے کے ساتھ اعلیٰ ہنر مند سیلز مین پریمیم کوالٹی پروڈکٹس پیش کرتا ہے، آپ یقینی طور پر صارفین کے ساتھ اعتبار کا رشتہ پیدا کرتے ہیں، اسی طرح آپ آنے والے سالوں کے لیے اپنے برانڈکو ایک میراث کے طور پر قائم کریں گے۔ اسٹائل گاہکوں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے میں ،آپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو اطمینان بخش بنانے کو اہمیت دیتا ہے۔ ہمارے ریٹیلرز اپنے آپ کو اسٹائل کے ساتھ منسلک کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔