ٹائلیں ہر گھر کا لازمی جز ہیں اور صدیوں سے گھر کی خوبصورتی کو بڑھانے میں مختلف اشکال، سائز، مواد، رنگوں اور ڈ یزائین کی ٹائلز کا ایک اہم مقام رہا ہے۔ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ مضبوط اور انتہائی پائیدار، ٹائلیں آپ کے معزز گاہکوں کے گھروں کی تزئین اور آرائش کا بہترین طریقہ ہیں۔ یورپی معیارات سے تصدیق شدہ پاکستان کا واحد برانڈ ہونے کے ناطے اسٹائل اپنے معیار اور پورٹ فولیو کی ایک وسیع رینج کے ساتھ بے مثال ہے جو آپ کے صارفین کو ان کے گھروں کو ڈیزائن کرتے وقت ایک مختلف نقطہ نظر پیدا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ذیل میں مختلف مجموعے اور ان کی خصوصیات ہیں جو آپ کو اپنے گاہک کی مختلف انٹیریئر ڈیزائننگ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

لکڑی کے فرش بنانے کی چاہ بہت سے لوگوں کے لیے ایک خواب تھا تاہم اس کا مطلب آپ کا بجٹ بڑھانا تھا۔ بعد میں سیرامک خام مال پرمشتمل لکڑی کے ڈیزائن کے ٹائل متعارف کرائے گئے جو چند سال پہلے تک لکڑی کی ڈیزائن کے ٹائل صرف پاکستان میں درآمد کیے جاتے تھے۔ لکڑی کی ڈیزائن کے ٹائلز کی مانگ کو تسلیم کرتے ہوئے، اسٹائل نے اسے مقامی طور پر تیار کرنا شروع کیا اور “۳۷x”۶ کا منفرد سائز متعارف کرایا۔ یہ منفرد سائز وٹریفائیڈ میں تیار کیا گیا تھا جس کا مطلب ہے کہ یہ زیادہ مضبوط اور پائیدار ہیں۔ اسٹائل نے ووڈن پلانکس کو میٹ فنش میں متعارف کرایا ہے۔ تاکہ اسے لکڑی کا حقیقی تاثر ملے۔ باورچی خانے، ڈائننگ اور بیڈ روم کے فرش کے لیے استعمال ہونے کے علاوہ ووڈن پلانکس فیچروال کے لیے بھی بڑے پیمانے پراستعمال ہوتی ہے۔ فی الحال، ووڈن پلانکس کلیکشن 24 ڈئزائین میں دستیاب ہیں “۳۷x”۶ کے سائز میں ہلکے اورگہرے بھورے اور سرمئی رنگوں میں پیش کیے گئے ہیں۔ مزید برآں اسٹائل نے حال ہی میں ڈیکوریٹیووڈن پلانکس شروع کیے ہیں جو ٹائل کے بارڈر اور نقش و نگاری کے لیے بہترین ہیں ۔ ایسی منفرد مصنوعات کے ساتھ یقین ہےکہ آپ اپنی دکان کو مارکیٹ میں نمایاں کریں گے اور مدمقابل پر برتری حاصل کریں گے۔

پاکستان میں اسٹائل واحد برانڈ ہے جو “۱۲x”۸ کا منفرد سائز تیار کرتا ہے۔ اس خصوصیت کی وجہ سے، ہمارے مجازریٹیلرزہی مارکیٹ میں اس سائز کی پیشکش کرتے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ منافع کا مارجن حاصل کرتے ہیں۔ شیشے کی ٹائلوں سے ملتے جلتے موزیک کلیکشن مربع موزیک پیٹرن کے ساتھ متحرک، چمکدارسیرامک ٹائلوں کی ایک سیریز ہے۔ اپنے منفرد پیٹرن کے ساتھ ہر ڈیزائن آپ کے رہنے کی جگہوں میں رنگ، زندگی اور شخصیت کی عکاسی کرکے ایک خوبصورت اندازپیش کرتا ہے۔ کم سے کم ضیاع کی وجہ سے موزیک کلیکشن مساجد، ہسپتالوں اور سرکاری منصوبوں کے لیے ایک مقبول انتخاب ہے۔ صارفین میں مقبول اور کثرت سے استعمال ہونے والے رنگوں میں سفید، سیاہ، نائٹ بلیو، ہونڈا بلیو، مسجد سبز، سرخ اور پیلا شامل ہیں۔ یہ کلیکشن تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہا ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہے کہ موزیک اور ہنی کامب کے ڈیزائن خصوصی طور پر “۱۲x”۸ سائز میں تیار کیے گئے ہیں۔ اندرونی اور بیرونی دیواروں کے لیے تجویز کردہ، یہ ٹائلیں باتھ رومز، کچن، باتھ روم کے فرش اور فیچر والز پر استعمال کی جا سکتی ہیں۔

اسٹائل شیک کلیکشن انتہائی خوبصورت ہے اور جگہ کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے ۔ ان خوبصورت ٹائلز کو استعمال کر کے صارفین اپنے خوابوں کے محل کو حقیقت کا روپ دینے میں ضرور کامیاب ہو سکیں گے۔ اس کے کُل منفرد 19 ڈیزائین تیار کیے گئے ہیں جن میں میٹ فنش میں 9 ڈیزائین اور چمکدار فنش میں 10 ڈیزائین شامل ہیں اس کے علاوہ خاص طور ہر کچن ایریا کے لیے 4 ڈیزائین بنائے گئے ہیں جن میں سادہ سفید اور سیاہ ٹائلز بھی شامل ہیں۔ “۲۶x”۸ کی پیشکش کرنے والا پاکستان کا واحد برانڈ اسٹائل اپنے مجاز ریٹیلرز کو اعلیٰ منافع کے مارجن حاصل کرنے کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ اندرونی اور بیرونی دیواروں پر استعمال کرنے کے لیے تجویز کردہ ان ٹائلوں کو بیڈ روم، لونگ روم اور ڈائننگ روم میں ڈیزائن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ باورچی خانے کے بیک سپلیش ایریاز کے لیے موزوں ہے، انہیں باتھ روم کے فرش پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔

یہ کلیکشن آپ کے رہنے کی جگہوں کی اندرونی اور بیرونی دیواروں پرایک منفرد تبدیلی لاتا ہے۔ یہ نزاکت کے ساتھ باریک ڈیزائین کو ایک منفرد انداز میں پیش کرتا ہے ۔ پائیدار اور کئی اسٹائل میں ہونے کی وجہ سے صارفین کو ان کے خوابوں کے محل میں ایک خوبصورت اضافہ فراہم کرتا ہے آپ کے صارفین کو قدرتی سطحوں کی خوبصورت شکل لانے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے جیسے کہ پتھر، ریت، سنگ مرمر اور دیگر قدرتی اجزاء سے ملتے جلتے ڈیزائین۔
حال ہی میں پیش کیا جانے والا مسٹیک کلیکشن تیزی سے ان آرکیٹیکٹس میں مقبول ہو گیا ہے جو اسے اسٹائل کے کلیکشن “۲۴x “۲۴ کےساتھ اپنے پروجیکٹس میں استعمال کر رہے ہیں۔ یہ مجموعہ 8 منفرد ڈیزائن پیش کرتا ہے جس میں “۲۴x “۲۴ ، “۲۴x”۱۰ ، “۱۶x”۱۰ کی سادہ سفید اور سیاہ ٹائلیں بھی شامل ہیں۔ ہمارے منفرد سائز کوان کے ساتھ ملا کر مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے جو ہموار مکس اور میچ یعنی مختلف ڈیزائین کے ملاپ اور لگانے کے طریقوں کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
“۱۲x“۱۲
اسٹائل کی سیرامک ٹائلیں 6 بنیادی سادہ رنگوں (سفید، بادامی ،ہلکا نیلا ،گلابی ،ہلکا سبز اورسلیٹی)میں آتے ہیں اور خصوصی طور پر اسٹائل کے ریٹیلرزشپ نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہیں۔ “۱۲x”۱۲ ٹائلوں کے سادہ رنگوں کو دوسرے سائز میں بناوٹ والی ٹائلوں کے رنگوں سے مماثل بنانے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ وہ واش روم کی سیٹنگز میں ٹیکسچرڈ ٹائلوں کی تکمیل کرسکیں۔
میگنیفیکو کلیکشن “۲۴x“۱۲
اسٹائل میگنیفیکو کلیکشن خاکوں اور جیومیٹریکل پیٹرن کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے جس میں مختلف ٹھوس مواد کے ساتھ مل کر خاکستری اور بھورے رنگوں کے مرکب ہوتے ہیں جو کسی بھی جگہ کو آپ کے کمرے کا مرکزبنا سکتے ہیں۔ دیکھ بھال میں آسان اور پائیدار یہ ٹائلیں کبھی بھی اپنی دلکشی کو معدوم نہیں ہونے دیتی۔ اسٹائل نے اسے زیادہ منفرد اور مخصوص انداز کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے۔یہ ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے، بشمول باتھ روم کی ٹائلوں کے لیے میٹ اور گلوسی فنش دونوں میں 64 ڈیزائن، باورچی خانے کے لیےڈیزائین بھی پرکشش ٹائل پیش کرتا ہے مزید برآں ڈائی پنچ ٹائلوں کی مکمل رینج کے ساتھ سنگل ٹائل ڈیزائن کی وسیع رینج بھی فراہم کرتا ہے۔ اپنے منفرد ڈیزائن اور فنشز کی وجہ سے میگنیفیکو کلیکشن صارفین کے درمیان سب سے زیادہ مقبول انتخاب ہے اور اسی وجہ سے ہمارے ریٹیلرز کے درمیان سب سے زیادہ منافع بخش انتخاب بن گیا ہے۔
ویٹريفائيڈ آوٹ ڈورفلورٹائلز “۱۶x“۱۶
اسٹائل ویٹريفائيڈ ٹائلیں بے مثال ڈیزائن کے ساتھ آپ کے گھر کے بیرونی اور اندرونی حصے کو خوبصورت بنانے کے لیے مشہور ہیں۔ پاکستان میں پہلی بار اس کا آغاز کرتے ہوئےاسٹائل جدید ڈیزائن کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے جو کار پورچ، چھتوں، لابی، بالکونیوں، گیلریوں اور واشنگ ایریاز جیسے جگہوں کے لیے موزوں ہے۔ گاہکوں کو ویٹر يفائيڈ آؤٹ ڈور فلور ٹائلز پیش کرتے وقت اس کی مضبوطی اور پائیداری کا خاص خیال رکھا گیا ہے تا کہ صارفین اعلیٰ معیارکی مصنوعات میں سرمایہ کاری کے فوائد سمجھ سکیں اور آپ کو اچھا منافع کمانے کا موقع فراہم ہو سکے۔
موڈیش کلیکشن “۲۴x “۲۴
اسٹائل کو پاکستان میں یورپی کوالٹی اسٹینڈرڈز سے تصدیق شدہ پورسلین ٹائلز بنانے والی واحد کمپنی ہونے پر فخر ہے۔ ٪0.5 سے کم پانی جذب کرنے کی شرح کے ساتھ پیش کردہ پیش کردہ پورسلین ٹائلز زیادہ پائیداری، مضبوطی کے ساتھ آتی ہیں اور داغ، گھریلو کیمیکلز اور کھرونچ کے خلاف مزاحم ہوتی ہیں۔ موڈیش کلیکشن “۲۴x “۲۴ میں مختلف فنشز میں گلیزڈ میٹ، گلیزڈ پولش اور نینو پولش شامل ہیں۔ “۲۴x “۲۴ کے منفرد سائز کو نہ صرف فرش بلکہ دیواروں کو خوبصورت بنانے میں بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے اور اسے مختلف طریقوں میں نصب کیا جاسکتا ہے۔ متعارف کردہ موڈیش کلیکشن اور نئے موٹیف ڈیزائنز نہ صرف آپ کے گاہک کے گھر کو خوبصورت بنائیں گے بلکہ آپ کو اپنے منافع کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی خاص طور پر جب مختلف سائزوں جیسے “۲۴x”۱۰ ، “۳۷x”۶، “۲۴x”۱۲میں دستیاب ہوں۔
آرٹیسٹیکو کلیکشن “۱۶x“۱۰
منفرد ڈیزائنوں کی ایک وسیع رینج کے ساتھ، جن میں سے 10 میٹ فنش اور 22 ڈیزائن چمکدار فنش میں ہیں، آرٹسٹیکو کلیکشن کے ساتھ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آپ کے پاس چھوٹے سائز کے گھر کے مالکان کے لیے ٹائلوں کے مختلف انتخاب کے مواقع ہوں ۔ اس کی سستی قیمت کی وجہ سے یہ ان لوگوں کے درمیان ایک مقبول انتخاب ہے جوکم بجٹ پر اپنے گھروں کی تعمیر یا تزئین و آرائش کرنا چاہتے ہیں۔
آرنامينٹ کلیکشن “۲۰x“۱۰
یہ کلیکشن دراصل زیوراتی ڈیزائین سے ملتے جلتے ہلکے اور درمیانے رنگوں کے ہوتے ہیں۔ سادہ اور ہلکے رنگوں کے یہ ٹائلز سائز میں نہ تو بہت بڑے ہوتے ہیں اور نہ ہی بہت چھوٹے “۲۰x”۱۰ ہر گاہک کے لیے ایک مثالی سائز ہیں۔ یہ بات یقینی ہےکہ یہ آپ کی دکان کو مارکیٹ میں دوسروں کے درمیان ممتاز کریں گے جس میں 36 منفرد ڈیزائنز شامل ہیں جن میں میٹ فنش میں 14 ڈیزائنز اور گلوسی فنش میں 22 ڈیزائن شامل ہیں۔