اسٹائل دوسروں سے کیوں مختلف ہے؟ آپ اپنے صارفین کوصرف یہ ہی برانڈ کیوں تجویز کرنا چاہیں گے؟ وجوہات لامحدود ہیں۔ سب سے پہلی اوراہم بات یہ ہے کہ اسٹائل واحد مقامی ٹائل برانڈ ہے جو یورپین کوالٹی کے معیار سے تصدیق شدہ ہے۔ ایک معیاری مقامی صنعت ہونے کے ناطے، اسٹائل کو یہ فخر حاصل ہے کہ ان کی تیار کردہ دیوار اور فرش کی ٹائلزبین الاقوامی اور یورپین معیارکے عین مطابق ہوتی ہیں۔ اسٹائل ایک ایسا برانڈ ہے جو اپنے معزز ریٹیلرز کو بے مثال معیار پیش کرتا ہے، جوان کی ساکھ اور برانڈکی مقبولیت ہے ۔
آئیے یہ سمجھنے کے لیے مزید گہرائی میں جائیں کہ کیوں اسٹائل آپ کے صارفین کا پسندیدہ برانڈ ہے اور اس سے ان کو کیا فوائد حاصل ہوں گے.
ٹائلزپیش کرنے والا واحد مقامی برانڈ
اسٹائل پاکستان میں اصلی پورسلین ٹائلز پیش کرنے والا واحد مقامی برانڈ ہے جو یورپین کوالٹی کے معیار پر مستند ہے۔ خالص پورسلین ٹائلزسے ہمارا مطلب ہے کہ پیش کردہ ٹائل جو ٪ 0.5 سے بھی کم پانی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کم پانی کو جذب کرنے سے مراد ہے کہ ہماری پورسلین ٹائلز جب ایسے فرش پر لگائی جائیں جہاں پانی کا استعمال زیادہ ہو تو یہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ یہ کئی سالوں تک خوبصورت اور پائیدار رہیں۔
سرمایہ کاری پرزیادہ منافع
گھرایک بار بنائے جاتے ہیں اور اس کی تزئین و آرائش بھی چند بار ہی کی جاتی ہے۔ لہٰذا ٹائلز لگاتے وقت اس پر صرف ہونے والی رقم یا سرمایہ بہت معنی رکھتا ہے ۔ پیسے، وقت اور جذبات کی اتنی زیادہ سرمایہ کاری کا منافع صرف اعلیٰ معیار سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ جب گاہک اسٹائل ٹائلز کا انتخاب کرتا ہے، تو نہ صرف معیار، استحکام اور جمالیاتی لحاظ سے زیادہ منافع ہوتا ہے، بلکہ کسٹمر کو کمپنی کی ساکھ اور کلاس پر بھی پورا بھروسہ ہو تاہے۔ اسٹائل ٹائلز کے استعمال سےصارفین اس بات کا یقین کر سکتے ہیں کہ ان کا گھر جو ان کے خاندان اور پیاروں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے، یہ مضبوط بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔
پائیداراورمستحکم
اسٹائل نام ہےپائیداری کا ۔گھر چاہے نیا بنایا جا رہا ہو یا اس میں تزئین و آرائش کی جا رہی ہو، اسٹائل کی ٹائلز کا استعما ل اس بات کی گارنٹی دیتاہے کہ یہ نہ صرف پائیداری میں اپنی مثال آپ ثابت ہوں گی بلکہ آپ کےرہنے کی جگہوں کی خوبصورتی کو سالوں برقرار رکھیں گی ۔ اسٹائل کی ایک وسیع رینج آپ کو بہترین ٹائلز فراہم کریں گی جو برسوں دیرپا اور دلکش رہیں گی۔
گھریلو کیمیائی داغ اورسکریچ سے مزاحمت
اسٹائل ٹائلز گھریلو کیمیکلز، داغوں اور سکریچ کے خلاف منفرد مزاحمت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ٹائلوں کی سطح آنے والے کئی سالوں تک متاثر نہ ہو۔ حرکت یا زیادہ آمد و رفت کے باوجود، اسٹائل ٹائلز جمالیاتی لحاظ سے خوشنما اور دیرپا رہتے ہیں۔ مزید یہ کہ ان خصوصیات کی وجہ سے صفائی اور دیکھ بھا ل میں بھی آسانی ہوجاتی ہے۔
ڈیزائین اورسائزکی ایک وسیع رینج
مختلف گھرانوں کی ضرورت اور پسند کو پورا کرنے کے لیے اسٹائل کے پاس اپنے صارفین کے لیے اعلیٰ معیار کے پورسلین، ویٹریفائیڈ اور سیرامک ٹائلز کی ایک وسیع رینج موجود ہے جو مختلف سائز اور خوش نما ڈیزائینز میں دستیاب ہیں۔ مزید برآں، اعلیٰ سطح کے معیار کے ساتھ اسٹائل نہ صرف دیوار اور فرش کی ٹائلوں کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے بلکہ ایسی مصنوعات بھی پیش کرتا ہے جو ٪ 95 ظاہری نقائص سے پاک ہیں اور اسی وجہ سےبا آسانی لگائےبھی جا سکتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مندرجہ بالا مفید معلومات کے ذریعے آپ اپنے برانڈ کی ساکھ کو بڑھانے اور اپنے کسٹمرز کا اعتماد حاصل کرنے کے مزید قابل ہوگئے ہوں گے۔