اسٹائل، پاکستان کا معروف اور واحد ٹائل برانڈ جو یورپین کوالٹی کے معیار پر تصدیق شدہ ہے، اب اپ کے لئے لایا اپنے نئے اور جدید لائٹ ویٹ پورسلین ٹائلز۔ یہ ٹائلز ہماری جدید ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کا نتیجہ ہیں ، جس سے فلورنگ سلوشنز کے ایک نئے دور کا آغاز ہوتا ہے۔
روایتی پورسلین ٹائلز کی خوبصورتی اب نئی اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کرتے ہیں ۔ ہمارے لائٹ ویٹ پورسلین ٹائلز نہ صرف بےحد خوبصورت ہیں بلکہ پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ ورسٹائل بھی ہیں، جس کی وجہ سے یہ گھروں اور دفاتر دونوں کے لئےایک بہترین انتخاب ہیں۔ ان کے لائٹ ویٹ ہونےکی وجہ سے انکی ترسیل (ٹرانسپورٹیشن ) اورتنصیب (انسٹا لیشن ) دونوں میں آسانی ہوتی ہے، خرچہ کم ہوتا ہے اور کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔اسٹائل لائٹ ویٹ پورسلین ٹائلز کےڈیزائنز قدرتی سطحوں سے مشاہبت رکھتے ہیں اور کسی بھی جگہ کو بہتر سے بہترین بنانے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔

اسٹائل لائٹ ویٹ پورسلین ائلز آپ کے صارفین کے لئے فائدہ مند کیوں ہیں؟
ہینڈلنگ اورتنصیب ( انسٹالیشن ) میں آسانی:
ہمارے لائٹ ویٹ پورسلین ٹائلز ہر بلڈر کی خواہش ہیں ،کیونکہ یہ ہینڈلنگ میں آسان ہیں۔ کم وقت میں تنصیب کا مطلب مزدورکے خرچ میں کمی ہے جو آپ کے بڑے منصوبوں کوزیادہ سستا اور معیاری بھی بنا دیتے ہیں۔

آسان تزین و آرائش:
یہ ٹائلز کسی بھی بلڈنگ کی تزیئن و آرائش کو آسان بنا دیتے ہیں ۔یہ ٹائلیں موجودہ سطحوں پر بھی لگائی جا سکتی ہیں ، جس میں کسی توڑ پھوڑ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔اس وجہ سےآپکے صارفین اپنے گھرمیں رہتے ہوئے یا کاروبار کو آسانی سے چلاتے ہوئے بھی کم وقت میں ان کی تنصیب کروا سکتے ہیں اور اس طرح ان کے پیسے بھی کم لگتےہیں۔

پائیدار اور ماحول دوست؛
لائٹ ویٹ پورسلین ٹائلزٹرانسپورٹیشن میں آسان ہیں ،یہ ٹائلز فیکٹری سے بلڈنگ تک جانےکے خرچے کوکم کرتے ہیں، پائیدار ہوتے ہیں اورماحول دوست ہونے کی وجہ سے نقصان دہ مواد کے اخراج کو بھی کم کرتے ہیں ۔
مارکیٹ میں سب سے منفرد پروڈکٹ؛
جدید اندازکی وجہ سے مارکیٹ میں سب سےمنفرد ،ہماری جدید ترین لائٹ ویٹ پورسلین ٹائلز ہیں ۔ یہ بہترین معیار سےمارکیٹ میں اپنی خاص شناخت بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔
بلڈنگ پر کم پریشر:
ہمارے لائٹ ویٹ پورسلین ٹائل بلڈنگ کے بنیادی اسٹرکچر پر کم پریشر ڈالتے ہیں ، جس کی وجہ سے وہ بلند عمارتوں کے لئے بہترین سمجھے جاتے ہیں ۔ ان علاقوں میں جہاں زلزلوں کا خطرہ ہے، یہ ٹائلز بلڈنگ کےوزن کو کم رکھتے ہیں اور زلزلوں کے دوران تحفظ دیتے ہیں۔
لازوال استحکام:
کسی چیز کی مضبوطی کا اندازہ بھاری یا وزنی ہونےسےنہیں لگایاجاتا۔ بہترین رامٹیریل سے تیارشدہ، لائٹ ویٹ پورسلین ٹائلز پائیدار اور مضبوط ہیں جو کئی سالوں تک قائم رہنےکے لئے بنائی گئی ہیں ۔
ایک ایسے ملک میں جہاں اسٹائل کا نام ہی کافی ہے، ہماری لائٹ ویٹ پورسلین ٹائلز خوبصورتی کے بہترین اندازکے ساتھ نمایاں ہیں ۔ ان کے ڈیزائن بہت شان دار ہیں اور ان کی صفائی بے حد آسان ہے۔ ماحول دوست اور بجٹ فرینڈلی، یہ ٹائلزصرف ایک انتخاب نہیں بلکہ آپ کےشاندار لائف اسٹائل کا آغاز ہیں۔
اس لئے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اسٹائل – پاکستان کا معروف ٹائل برانڈ ہے جو آپ کو عالمی معیار اورکارکردگی فراہم کرتا ہے۔ یہاں ہر ٹائل معیار، جدت اور خوبصورتی کی علامت ہے۔
