ریٹیلرز گائیڈ

اسٹائل لایا آپ کے لیے لامحدود ڈیزائینز مکس اینڈ میچ کے جدید تصور کے ساتھ

اسٹائل کی تمام کلیکشنز ایسی ہم آہنگی رکھتی ہیں کہ مختلف رنگ، ڈ   یزائین، سائز اور فنش مل کر ایک خوبصورت تسلسل پیدا کرتے ہیں۔ صارفین ایک ہی جیسے  بنیادی ٹائلز کو مختلف امتزاجات کے ساتھ استعمال کرکے ایسا  ڈ   یزائین تخلیق کر سکتے ہیں جو جدید بھی ہوں اور منفرد بھی۔

اسٹائل کے چھوٹے فارمیٹ کی ٹائلز  اور ان کے فوائد
اسٹائل کے پورٹ فولیو میں بڑے  ٹائلز کے علاوہ  چھوٹے، سمارٹ سائز  کے  ٹائلزبھی شامل ہیں جو مختلف جگہوں کے لیے موزوں ہیں، جیسا  کہ غسل خانے، باورچی خانے، بالکونیز اور فیچر والز۔یہ ٹائلز صارفین کو لامحدود فوائد فراہم کرتے ہیں، جیسے کہ
اپنے چھوٹے سائز کی وجہ سے یہ دیکھ بھال اور تبدیلی میں آسانی فراہم کرتے ہیں۔

چھوٹی جگہوں کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں کیونکہ انہیں زیادہ منظم اور بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مختلف ڈیزائنز کے ساتھ مکس اینڈ میچ ہو کر لگتی ہیں، جس سے جگہ زیادہ خوبصورت اور دلکش نظر آتی ہے۔

یہ لچک فراہم کرتے ہیں اور تنگ یا ترچھی جگہوں پر بخوبی لگ جاتے ہیں۔

یہ ٹائلز فیچر والز کے لیے بھی  استعمال ہوتے ہیں اور جگہ کو منفرد دکھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

کھلی یا وسیع جگہوں کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے یا مخصوص جگہوں کو نمایاں کرنے کے لیے بہترین ہیں ، جیسا کہ چولہے کے پیچھے یا کچن بیک اسپلیش پر ۔

یہ ٹائلز عام طور پر بڑے فارمیٹ کی ٹائلز کے مقابلے میں سستے ہوتے ہیں اور آسانی سے سنبھالے جا سکتے ہیں۔

اگر کوئی ٹائل خراب ہو جائے یا ٹوٹ جائے، تو اسے بدلنا بڑے ٹائلز کے مقابلے میں آسان اور کم خرچ ہوتا ہے۔

ہر ٹائل ایک نیا امکان

اسٹائل کا مقصد صرف ٹائلز بنانا نہیں بلکہ ایسے ڈ   یزائینز فراہم کرنا ہے جو ہر گھر، دفتر اور پروجیکٹ کو ایک الگ پہچان دیں۔ اسی لیے اسٹائل ہر کلیکشن میں مضبوطی، بہترین معیار، جدّت اورڈیزائینز کی لامحدود اقسام کو یکجا کرتا ہے تاکہ صارفین اپنی جگہ کو یقینی معیار کے ساتھ، بالکل اپنی پسند کے مطابق خوبصورتی سے آرائش کر سکیں۔