اسٹائل کے پاس معزز ریٹیلرز کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے جو ملک بھر میں مختلف شکلوں میں پھیلا ہوا ہے جس میں خصوصی ریٹیلرشپ سے لے کر سب ریٹیلرشپ تک اور اس سے آگے بھی شامل ہیں۔ اس وسیع نیٹ ورک کا راز مشترکہ مفادات اور فوائد کے سوا کچھ نہیں ہے۔
کمپنی کی خیر سگالی
اسٹائل صنعت میں معروف اور سرکردہ کمپنی ہونے کے ناطے، اپنے شراکت داروں کو بہت سارے فوائد فراہم کرتی ہے۔ صنعت میں 45 سے زائد برسوں کی مہارت اور تخلیقی صلاحیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اس کے دیرپا تعلقات کا ثبوت ہے۔ اٹالین پلانٹ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم اپنے شراکت داروں سے بے مثال معیاری مصنوعات کا وعدہ کرتے ہیں جو یورپی معیارسینٹرو سرامک اور ہماری اعلیٰ ترین معیار کی مصنوعات کی تصدیق ہے۔
ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہونے کے ناطےاورہاؤس آف حبیب گروپ کےتحت، اسٹائل کے ہرعمل اقداراوراخلاقیات کےمطابق طے ہوتے ہیں۔

مصنوعات کی وسیع رینج
اسٹائل واحد برانڈ ہے جو ایک مہینے میں زیادہ سے زیادہ سائز میں متعدد ڈیزائن تیار کرتا ہے اور مختلف قسم کی جگہوں کے لیے پورسلین، وٹریفائیڈ اور سیرامک ٹائلوں میں مکمل رینج پیش کرتا ہے۔ گویا اسٹائل کے ساتھ کام کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ کو مصنوعات کی ایک وسیع رینج تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے اور آپ اپنی دکان پر ایک مکمل پورٹ فولیو برقرار رکھ سکتے ہیں جو آپ کے لیے بے شمار فائدے لا سکتا ہے۔
بے مثال معیار کی مصنوعات
اعلی درجہ حرارت پر بنی ہوئی اسٹائل کی ٹائلیں ایسی خصوصیات رکھتی ہیں جو اسے اعلیٰ ترین معیار اور صارفین کا سب سے پسندیدہ انتخاب بناتی ہیں نمی کم جذب کرنے ، کیمیکل اور داغ کے خلاف مزاحمت اور ٹوٹنے سے محفوظ وہ چند خصوصیات ہیں جو ٹائلوں کی پائیداری اور عمر کو بڑھاتی ہیں اس لیے صارفین اس میں سرمایہ کاری کرنے پر اعتماد محسوس کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹائل آپ کو ٹائلز لگانے کے لیے اسٹائل بونڈ اوراسٹائل گراؤٹ میں بھی ورائٹی فراہم کرتا ہے اس طرح آپ کی دکان خریدار کے لیے ون اسٹاپ حل بن سکتی ہے اس لیے وہ آپ سے خریدنے کو ترجیح دیں گے۔

ویلیو جنریشن
اسٹائل ویلیو جنریشن کو اہمیت دیتا ہے اس لیے اینڈ ٹواینڈ منظم انداز مارکیٹ میں پائیدار رسائی کو یقینی بناتا ہے۔ ڈیمانڈ جنریشن سے لے کر فروخت کے بعد سروس تک اسٹائل اپنے ریٹیلروں کو ایک مکمل پیکج فراہم کرتا ہے۔ بہتر طرز زندگی کے لیے کام کرنا ریٹیلرز کو ہماری مسابقتی شرح کے ساتھ اچھے منافع کے مارجن کو یقینی بنانے کی بھی اجازت دیتا ہے۔ ہماری ٹیم ریٹیلرز کی ثانوی فروخت کو بہتر بنانے میں مسلسل کوشاں ہے، ڈسپلےکوبہتراورفروخت کے مختلف آئیڈیاز میں مدد فراہم کرتی ہے۔ مزید برآں، کوالٹی ایشورنس ٹیم کے زیرانتظام فروخت کے بعد سروس ڈ پارٹمنٹ صارفین کی شکایات اور سوالات کا فعال طور پر جواب دیتی ہے تاکہ ان کی ضروریات کو بہترین طریقے سے پورا کیا جا سکے جس کے نتیجے میں صارفین کےاعتماد کی ضمانت ملتی ہے۔
تربیت اور آگاہی
اسٹائل اپنی معلومات پر مبنی فروخت پر فخر محسوس کرتا ہے اس لیے اپنے سیلز پارٹنرز کو بااختیار بنانے کے لیے باقاعدہ سیشنز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ملک گیر اقدامات جیسے اٹیچمنٹ پروگرام، گروپ ایکٹیویٹی اور روڈ شوز براہ راست بات چیت اور مدد فراہم کرتے ہیں اور ریٹیلرز اور ان کے سیلز مین کو کسٹمر کی مصروفیت اور تخلیقی ڈسپلے کے بارے میں تربیت اور آگاہی دیتے ہیں۔ مزید برآں، معماروں کو ٹائلوں کی تنصیب اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بھی تربیت دی جاتی ہے۔ یہ بالواسطہ طور پرریٹیلرزکواپنی فروخت کو بڑھانےاورصارفین کے ساتھ فائدہ مند تعلقات استوارکرنے میں مدد کرتا ہے۔

برانڈنگ اور پروموشن
ایک ریٹیلرکی دکان کے آؤٹ لک کو مختلف برانڈنگ مواد کے ساتھ بڑھایا جاتا ہے جو اسٹائل فراہم کرتا ہے۔ان میں شاپ بورڈز اور پروموشنل میٹریل سے لے کر برانڈڈ مرچنڈائز اور اختراعی ڈسپلے تک شامل ہیں۔اس سے ان کی دکانیں گاہک کے لیے پرکشش نظر آتی ہیں ۔
مجموعی طور پر اسٹائل کے ساتھ ریٹیلرشپ آپ کو کئی فائدے دیتی ہےجیسا کہ
- قابل قدر خیر سگالی
- ساکھ اور امانت داری
- اعلی معیار کی مصنوعات
- مختلف قسم کی مصنوعات اور مکمل پورٹ فولیو
- گاہکوں کے لئے ایک چھت تلے مکمل ورائٹی
- محفوظ منافع کا مارجن
- ثانوی فروخت میں مدد
- تربیت کے موقع
- برانڈنگ اور پروموشن